16 اگست ، 2012
اٹک… نامعلوم دہشت گردوں نے کامرہ ایئر بیس پر حملہ جس کے بعد شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے،ایئر بیس سے وقفے وقفے سے دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہے۔فائرنگ کے تبادلے میں دو طرفہ جانی نقصان کی اطلاع ہے تاہم ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ، جیو نیوز کے نمائندے صالح ظفر کے مطابق حملہ آوروں کا مقابلہ کرنے کے لئے فوج کی مدد بھی طلب کر لی گئی اور فوج کی ٹرپل ون بریگیڈ کامرہ پہنچ گئے ہیں۔ذرئع کے مطابق ایئر بیس پر 30 سے زائد طیارے موجود ہوتے ہیں اور یہاں جے ایف 17تھنڈر کی اسمبلنگ بھی کی جاتی ہے۔ذرائع کے مطابق حملہ آور راتتقریباً ڈھائی بجے کے قریب پنڈ سلمان مکھن کی جانب سے ایئر بیس میں داخلے ہوئے اور حملہ کیا۔ایئربیس سے دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں جس کے پتہ چلتا ہے کہ دہشت گرد دستی بموں کااستعمال کررہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کی پیش قدمی روک دی ہے اور اب سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں میں دوبدو لڑائی جاری ہے۔ذرائع کے مطابق یہ حملہ کراچی میں پی این ایس مہران بیس پر حملے جیسا ہے اور اِس کا مقصدطیاروں کو نقصان پہنچانا یا پھر عملے کے یرغمال بنانا بھی ہوسکتا ہے۔