Time 05 اکتوبر ، 2019
پاکستان

پیدائشی طورپر بینائی سے محروم سویرا کی زندگی میں 16 برس بعد اجالا

آنکھوں کے کامیاب آپریشن کے بعد سویرا کی بینائی بحال ہو چکی ہے۔ جیو نیوز/ اسکرین گریب

پیدائشی طور  پر بینائی سے محروم سویرا کی زندگی میں 16 برس بعد اجالا ہو گیا۔

16 سالہ سویرا سرگودھا کی رہائشی ہیں جو پیدائشی طور پر دونوں آنکھوں کی بینائی سے محروم تھی، ان کی آنکھوں کا ایک این جی او نے کامیاب آپریشن کیا جس کے بعد اب ان کی بینائی بحال ہوگئی ہے۔

این جی او کے ڈاکٹر نے بتایا کہ سویرا پیدائش سے ہی نابینا تھیں جن کی آنکھوں کا مفت آپریشن کیا گیا اور اب وہ ہر چیز دیکھ سکتی ہیں۔

سویرا کا کہنا تھا کہ انہیں بچپن سے ہی نظر نہیں آتا تھا جس کی وجہ سے انہیں چلنے پھرنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔

سویرا نے بتایا کہ آپریشن کے بعد بہت خوش ہوں کیونکہ اب میں سب کو دیکھ سکتی ہوں۔

سویرا سمیت 5 نابینا افراد کی آنکھوں کا کامیاب آپریشن— جیو نیوز/اسکرین گریب

بیٹی کی بینائی لوٹ آنے پر خوشی سے نہال والدہ نے بتایا کہ جب سویرا نے آپریشن کے بعد آنکھیں کھولیں تو سب سے پہلے مجھے دیکھا۔

این جی او کی جانب سے سویرا سمیت 5 نابینا افراد کی آنکھوں کا کامیاب آپریشن کرکے انہیں بینائی کا مفت تحفہ دیا گیا۔    

مزید خبریں :