Time 09 اکتوبر ، 2019
کھیل

پاکستان اور سری لنکا کا تیسرا میچ پنک ڈے سے منسوب

 صدر پاکستان عارف علوی نے دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو پنک ربن لگائے— فوٹو: پی سی بی 

لاہور: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بریسٹ کینسر سے آگاہی کیلئے  پنک ڈے سے منسوب کیا گیا۔

میچ سے قبل پنک ڈے کے حوالے سے پویلینز کے سامنے تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی صدر پاکستان عارف علوی تھے۔

صدر عارف علوی نے دونوں ٹیموں کے کپتانوں سرفراز احمد اور داسن شناکا کو پنک ربن لگائے جبکہ اس دوران صدر عارف علوی سے کھلاڑیوں کا تعارف بھی کرایا گیا۔


پنک ڈے کی مناسبت سے قذافی اسٹیڈیم میں گلابی رنگ نمایاں دکھائی دیا اور  پویلین کے باہر بھی پنک ربن کا ایک بڑا ماڈل لگایا گیا، اشتہاری بورڈز کا رنگ بھی گلابی تھا۔

میچ سے قبل 12 ہزار سے زائد تماشائیوں میں پنک ربن تقسیم کیے گئے جبکہ ساڑھے 700 افراد کو خصوصی طور پر تیار کی گئی پنک شرٹس بھی دی گئیں۔

مزید خبریں :