کلونجی کے حیرت انگیز فوائد

فوٹو: بشکریہ این ڈی ٹی وی

کلونجی کھانوں میں ذائقہ بڑھانے کے ساتھ ساتھ انسانی صحت، جلد اور بالوں کے لیے انتہائی مفید سمجھی جاتی ہے، یہ چھوٹا سا دانہ غذائیت سے بھرپور ہے اور اس کا روزانہ استعمال آپ کو بہت سی بیماریوں سے دور رکھ سکتا ہے۔

آئیے ہم آپ کو کلونجی کے ایسے فوائد بتائیں جو کہ آپ نے پہلے کبھی نہیں سنے ہوں گے۔

دانے اور مہاسوں کا علاج

فوٹو: بشکریہ این ڈی ٹی وی

ہم دانو ں اور مہاسوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے بے شمار مہنگی ادویات کا استعمال کرتے ہیں، اگر آپ بھی ان مہنگی مہنگی دوائیوں سے تنگ آگئے ہیں تو اب کلونجی کا تیل استعمال کر کے دیکھیے۔

مہاسوں اور دانوں کو ختم کرنے کے لیے ایک کپ لیمو کا رس لیجیے اور اس میں آدھا چمچہ کلونجی کا تیل شامل کر لیجیے، اس آمیزے کو دن میں دو مرتبہ چہرے پر لگائیں، ایسا مستقل مزاجی سے کرنے سے آپ کو خود واضح فرق محسوس ہوگا کہ آپ کے چہرے سے دانے اور مہاسے غائب ہورہے ہیں۔

بال گرنا

فوٹو: بشکریہ این ڈی ٹی وی

کلونجی کا تیل بال گرنےسے بچاؤ اور ان کی بہترین نشونما کے لیے بے حد مفید سمجھا جاتا ہے، یہ تیل آپ کے بالوں کو غذائیت فراہم کرتا ہے جو کہ انہیں چاہیے ہوتی ہے جب کہ یہ بالوں کی جڑوں کو بھی مضبوط کرتا ہے۔

اگر آپ بالوں کی بہترین نشونما چاہتے ہیں تو کلونجی کے تیل کو نیم گرم کرکے ہلکے ہاتھوں سے بالوں کی جڑوں میں مساج کرنے کے بعد ایک گھنٹے تک اسے لگا رہنے دیں۔ ایک گھنٹے بعد تیل کو دھو لیں اوریہ عمل ہفتے میں دو سے تین بار کریں۔

مضبوط حافظہ

فوٹو: بشکریہ این ڈی ٹی وی

آج کل نوجوانوں میں بھولنے کی عادت بہت عام ہوگئی ہے، اس مسئلے کا علاج بھی کلونجی میں ہی موجود ہے، کلونجی حافظے کو تیز کرنے میں بہت معاون ثابت ہوتی ہے۔

حافظے کو تیز کرنے کے لیے ایک گلاس پانی میں ایک سے دو چٹکی کلونجی اور چند پودینے کے پتے شامل کر کے ابال لیجیے اور اس کا استعمال روز کیجیے۔ اس کے علاوہ کلونجی کو کوٹ کر شہد میں ملا لیجیے اور روز یہ ایک چمچہ کھانے سے بھی یاداشت بہتر ہوجاتی ہے۔

دل کی صحت

فوٹو: بشکریہ این ڈی ٹی وی

دل کی صحت کو بہترین بنانے کے لیے کلونجی کا استعمال نہایت ہی مفید سمجھا جاتا ہے، اگر دل کی صحت کو اچھا کرنا ہے توایک کپ بکری کے دودھ میں کلونجی ملا کر دن میں 2مرتبہ پیئیں اور یہ عمل 10 دن کریں، 10 دن مکمل ہوجانے کے بعد اب کلونجی اور بکری کے دودھ کو دن میں صرف ایک مرتبہ پیئیں۔

ایسا کرنے سے دل صحت مند ہوجائے گا مگر اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ جب تک یہ عمل جاری ہے تو اس دوران تلی ہوئی چیزیں اور کولیسٹرول والی چیزوں سے بالکل پرہیز کریں۔

مضبوط دانت

کلونجی نہ صرف دانت کی مضبوطی کے لیے مفید ہے بلکہ یہ پورے منہ کی صحت کے لیے فائدے مند ہے۔ کلونجی دانتوں کو مضبوط کرتی ہے جبکہ یہ مسوڑوں سے خون آنے کی شکایت کو دور اور سوجن کو بھی ختم کرتی ہے۔

کلونجی کے تیل میں سرکہ شامل کر کے ایک ماؤتھ واش تیار کیجیے اور اس کا استعمال روز کرنے سے بہترین نتائج برآمد ہوتے ہیں۔

مزید خبریں :