16 اگست ، 2012
اسلام آباد…ملک کے میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک ہے تاہم بعض علاقوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اگلے چوبیس گھنٹوں میں شمال مشرقی پنجاب ، ملتان ،ساہیوال ، بہاولپور ، ہزارا ڈویژن ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔دالبندین آج بھی گرم ترین مقام رہا ، جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔لاہور اور پشاور میں درجہ حرارت 36 ڈگری ، اسلام آباد اور کوئٹہ 35 ، مظفر آباد 34 ، کراچی 33 ، فیصل آباد 30 ، ملتان 28 اور مری میں زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری رہا۔