پاکستان
16 اگست ، 2012

منہاس ائیر بیس کامرہ میں دہشتگرد واقعہ کی تحقیقات کیلئے پانچ رکنی کمیٹی قائم

 منہاس ائیر بیس کامرہ میں دہشتگرد واقعہ کی تحقیقات کیلئے پانچ رکنی کمیٹی قائم

کامرہ… پی اے ایف منہاس ائیر بیس کامرہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے پانچ رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔ ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے پی اے ایف منہاس ائیر بیس کامرہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے پانچ رکنی کمیٹی قائم کردی ہے جس کی سربراہی ائیر مارشل اطہر حسین بخاری کریں گے۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق کمیٹی کے دیگر چار ارکان مختلف شعبوں میں مہارت رکھتے ہیں،کمیٹی تحقیقات مکمل کرکے متعلقہ حکام کو رپورٹ پیش کرے گی۔

مزید خبریں :