کھیل
07 فروری ، 2012

انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے لئے16رکنی ٹیم کا اعلان

انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے لئے16رکنی ٹیم کا اعلان

لاہور… پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف 4ایک روزہ میچ اور 3ٹی ٹوئنٹی کے لئے 16رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ شاہد اٓفریدی اور حماد اعظم کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ کپتان مصباح الحق ہونگے۔ ٹیم میں اظہر علی جن کی انگلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی سامنے آئی، کو برقرار رکھا گیا ہے، ان کے علاوہ یونس خان، محمد حفیظ، عمران فرحت، عدنان اکمل، اسد شفیق، عمر گل، جنید خان، اعزاز چیمہ، سعید اجمل، عبد الرحمن اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

مزید خبریں :