پاکستان
17 اگست ، 2012

پنجاب، ہزارہ اور کشمیر میں بارش کا امکان، میدانی علاقوں میں گرمی

پنجاب، ہزارہ اور کشمیر میں بارش کا امکان، میدانی علاقوں میں گرمی

اسلام آباد … اگلے 24 گھنٹوں کے دوران لاہور ، گوجرانوالہ ، ملتان ، بہاولپور ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے، دالبندین 44 ڈگری کے ساتھ گرم ترین مقام رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں درجہ حرارت 39 ڈگری،گلگت ،فیصل آباداور اسلام آباد میں 37 ، ملتان،لاہور 36 ، کوئٹہ 35 ، کراچی 34 ، اور مری میں زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری رہا۔ دوسری جانب بہاولپور میں سب سے زیادہ 49 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ لاہور میں 19 ، گوپس 5 ، استور 2 ،ہنزہ اور اسکردو میں 1 ملی میٹر بارش ہوئی ۔

مزید خبریں :