پاکستان
17 اگست ، 2012

گوجرانوالہ : مال خانے سے چرس چرا کر فروخت کرنے والا پولیس افسر گرفتار

گوجرانوالہ : مال خانے سے چرس چرا کر فروخت کرنے والا پولیس افسر گرفتار

گوجرانوالہ… گوجرانوالہ میں اینٹی نارکو ٹکس پولیس نے ایک سب انسپکٹر کو 5 کلو چرس مال خانہ سے نکلوا کر فروخت کرتے ہوے گرفتار کر لیا جبکہ مال خانہ سے مال مقدمہ کی منشیات کو خورد برد کرانے کے الزام میں مال خانے کا عملہ معطل کر دیا گیا۔ ایس پی صدر گوجرانوالہ سید جنید ارشد نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوے بتایا کہ تھانہ صدر وزیر آباد میں تعینات ایک سب انسپکٹر وارث بیگ کو چند روز قبل اینٹی نارکو ٹیکس پولیس نے گاڑی میں چرس کے پیکٹ ڈالکر لے جاتے ہوے گرفتار کیا جس پر انکشاف ہوا کہ پکڑی جانے والی چرس سب انسپکٹر نے تحصیل وزیر آباد مال خانہ کے عملہ کی ملی بھگت سے نکلوائی ہے گئی جس پر سرکاری مال خانہ میں سے مال مقدمہ کی منشیات کو نکال کر دینے کے الزام پر مال خانہ کے انچارج ہیڈکانسٹیبل عابد اور دو کانسٹیبل یسیٰن اور اشرف کو معطل کر دیا ہے اور مال خانہ کو فوری طور پر سیل کرکے اعلیٰ سطحی انکوائری کرائی جارہی ہے جبکہ دوسری طرف اینٹی نارکوٹکس پولیس نے سب انسپکٹر وارث بیگ کو 5 کلو چرس برآمد ہونے کے الزام میں جیل بجھوا دیا ہے اور مال مقدمہ کے معطل ہونے والے اہلکاروں کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا ایس پی صدر نے انکشاف کیا کہ انکوائری مکمل ہونے پر اہم انکشافات متوقع ہیں کہ مال خانہ سے مزید کیا کیا نکال کر فروخت کیا جاتا رہا ہے جس میں کچھ گاڑیوں اور اسلحہ کا بھی انکشاف ہوررہا ہے ۔

مزید خبریں :