17 اگست ، 2012
کوئٹہ…بلوچستان میں واقع بولان میڈیکل کمپلیکس کے مغوی ڈاکٹر غلام رسول جمعہ کی شام کو اپنے گھر پہنچ گئے،اغواء کنندگان کی قید سے رہائی پانے والے ڈاکٹر غلام رسول کے بھائی کے مطابق انھیں 17روز قبل بروری کے علاقے سے اغوا کیاگیاتھا۔واضح رہے کہ ڈاکٹر غلام رسول کے اغواکیخلاف ڈاکٹرزنے بلوچستان کے اسپتالوں کی ایمرجنسی اور او پی ڈیزبند کردیں تھیں اور انکی فوری بازیابی کا مطالبہ کررکھا تھا۔