پاکستان
17 اگست ، 2012

ایک کو رخصت کیا گیا، عوام نے 2 گیلانی منتخب کرلئے، یوسف رضا گیلانی

 ایک کو رخصت کیا گیا، عوام نے 2 گیلانی منتخب کرلئے، یوسف رضا گیلانی

ملتان … سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عوامی سیاست کیلئے اقتدار میں رہنا مجبوری نہیں، وہ اقتدار جس میں عوام کی تائید نہ ہو اسے ٹھوکر مارتے ہیں، ایک گیلانی کو رخصت کیا گیا، عوام نے 2 گیلانی منتخب کرلئے۔ ملتان میں مقامی زمیندار کے گھر افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ عدلیہ کے فیصلے اپنی جگہ لیکن عوام اور تاریخ کے فیصلے مختلف ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ توہین عدالت اور توہین عوام دو مختلف چیزیں ہیں، عوام کا فیصلہ عوام نے خود سنایا جو زیادہ بہتر تھا۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ایک گیلانی کو رخصت کیا گیا، عوام نے 2گیلانی پارلیمنٹ میں بھیج دیئے۔ آج جو بھی لولی لنگڑی جمہوریت نظر آرہی ہے یہ محترمہ بینظیر بھٹو کی مرہون منت ہے ۔

مزید خبریں :