پاکستان
17 اگست ، 2012

حکمرانوں کا منفی رویہ، ملک دشمن عناصر زورپکڑ رہے ہیں، سید منور حسن

حکمرانوں کا منفی رویہ، ملک دشمن عناصر زورپکڑ رہے ہیں، سید منور حسن

لاہور … جماعت اسلامی کے امیر سید منورحسن کا کہنا ہے حکمرانوں کے منفی رویے باعث ملک دشمن عناصر زور پکڑرہے ہیں، روزانہ ایسے واقعات رونما ہو رہے ہیں جن سے ظاہرہوتا ہے کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ لاہورمیں جمعتہ الوداع کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکہ زنی اور قتل و غارت گری بڑھ رہی ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں، بسوں سے 25 مسافروں کو نکال کرقتل کرنے کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے ، کامرہ جیسے واقعات سے بچنے کیلئے دہشت گردی کے خلاف نام نہاد امریکی جنگ سے لاتعلقی کا اعلان، نیٹو سپلائی کی بندش اور آزاد خارجہ پالیسی اختیار کرنا ہوگی۔ سید منورحسن نے کہا آئندہ انتخابات میں کرپٹ لوگوں کا راستہ نہ روکا گیا تو ملک بدترین بحران کا شکار ہو جائے گا۔

مزید خبریں :