پاکستان
17 اگست ، 2012

کامرہ حملہ، ایئرمارشل اطہر حسین بخاری کی نگرانی میں تحقیقات شروع

کامرہ حملہ، ایئرمارشل اطہر حسین بخاری کی نگرانی میں تحقیقات شروع

اٹک … کامرہ ایئر بیس پر حملے سے متعلق تحقیقات کیلئے ایئر مارشل اطہر حسین بخاری کامرہ پہنچ گئے۔ رمضان المبارک کی 27 ویں شب کو کامرہ ایئر بیس پر دہشت گردوں کے حملے سے متعلق ایئر مارشل اطہر حسین بخاری کی نگرانی میں تحقیقاتی کمیٹی بورڈ نے تفتیش شروع کردی ہیں۔ تحقیقاتی کمیٹی کے بورڈ کے صدر ایئر مارشل اطہر حسین بخاری کامرہ ایئر بیس پہنچ گئے ہیں جہاں وہ حملے سے متعلق معلومات جمع کریں گے۔ واضح رہے کہ تحقیقاتی کمیٹی کے ارکان پہلے ہی کامرہ میں موجود ہیں۔

مزید خبریں :