17 اگست ، 2012
کراچی … صوبائی وزیر قانون اور جیل خانہ جات محمد ایاز سومرو نے کہا ہے کہ 90 فیصد تک بلدیاتی نظام سے متعلق قانون سازی طے پا چکی ہے، جیلوں سے بدمعاشی اور بھتے کے کلچر کو ختم کردیں گے۔ کراچی میں سندھ اسمبلی بلدنگ میں افطار ڈنر کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ناظموں کا نام بدبو دار ہے وہ ڈکٹیٹر کا نظام تھا دوبارہ نہیں لانا چاہتے، مئیر کو کچھ اختیارات زیادہ دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیبل پر بیٹھنے سے راستے نکلتے ہیں، جیلوں کے نظام میں بہتری لارہے ہیں اور نیا آئی جی جیل خانہ جات مقرر کردیا ہے،جیلوں سے بدمعاشی اور بھتے کے کلچر کو ختم کردیں گے۔ اس موقع پر صوبا ئی وزیر رضا ہارون نے کہا کہ ہم وہ نظام لائیں گے جو سندھ کی عوام کے حق میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں وہ نظام آئے جس سے ہر شخص کو گھر کی دہلیز پر انصاف اور سہولیات میسر ہوں، بلدیاتی انتخابات وقت کی ضرورت ہے اور ڈیو ہوچکے ہیں اور عام انتخابات اگلے سال ہونے چاہئیں۔