پاکستان
17 اگست ، 2012

ن لیگ نے 2 بار شوکت خاتم اسپتال بند کرانے کی کوشش کی، عمران خان

ن لیگ نے 2 بار شوکت خاتم اسپتال بند کرانے کی کوشش کی، عمران خان

فیصل آباد … تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے سیاسی پروپیگنڈہ کے ذریعے 2 بار شوکت خانم میموریل اسپتال کو بند کرانے کی کوشش کی ہے۔ فیصل آباد میں شوکت خانم میموریل اسپتال کے فنڈ ریزنگ پروگرام کے سلسلے میں تاجروں اور صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہ مسلم لیگ ن نے شوکت خانم میموریل اسپتال کے خلاف سیاسی پروپیگنڈہ شروع کررکھا ہے اور اسپتال بند کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1997ء میں الزام لگایا گیا کہ اسپتال کا پیسہ الیکشن میں استعمال کیا جارہا ہے اور اب یہ پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے کہ زکوٰة کے پیسے سے سرمایہ کاری کی جارہی ہے اور جوا کھیلا جارہا ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر ن لیگ اپنے مذموم مقصد میں کامیاب ہوجاتی تو کینسر کے غریب مریضوں کا کیا ہوتا۔ عمران خان نے کہا کہ وہ اس معاملے کو عدالت میں لے کر جارہے ہیں جہاں دودھ کا دوھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

مزید خبریں :