18 اگست ، 2012
کوئٹہ… کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 4افراد ہلاک ہو گئے۔ ایس ایچ او شالکوٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ناکے پر ایک مشتبہ گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا ، تاہم گاڑی کے نہ رکنے پر اس کا پیچھا کیا گیا جس پر گاڑی میں سوار مسلح افراد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 4افراد موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ قریبی پہنچے ہوئے 6سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔