پاکستان
18 اگست ، 2012

کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 5افراد ہلاک

کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 5افراد ہلاک

کراچی… کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ تازہ ترین واقعہ نارتھ کراچی سیکٹر 5-C میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت فیضان ، یحییٰ اور مجید کے ناموں سے ہوئی۔ اس کے فورا بعد مسلح افراد نے نارتھ کراچی سیکٹر10سی انڈا موڑ پربھی فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ اس سے قبل واٹر پمپ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے تھے جن کی شناخت آصف اور شاکر کے نام سے ہوئی۔ واقعے کے بعد مشتعل افراد نے سڑکوں پر پتھراوٴ کر کے شاہراہ پاکستان بند کردی جس کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پہنچ گئی اور ٹریفک بحال کرایا۔

مزید خبریں :