18 اگست ، 2012
کراچی…کراچی کے علاقے کھارا در میں مسافر بس میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطا بق کھارادر میں بنٹوا اسپتال کے قریب نامعلوم افراد نے ایک مسافر بس میں داخل ہوکر خاتون پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پرجاں بحق ہوگئی، جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔