کاروبار
18 اگست ، 2012

لاہورمیں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 610روپے مقرر

لاہورمیں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 610روپے مقرر

لاہور… 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 25 روپے اضافہ کردیا گیا ہے، فلور ملز کے عہدے داروں عاصم رضا، چودھری عبدالجبار اور میاں ریاض کی زیر قیادت ہنگامی اجلاس میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 25 روپے اضافہ کردیا گیا ہے،آٹے کے تھیلے کی نئی قیمت 585 روپے سے بڑھ کر 610 روپے مقرر کردی گئی، اضافہ کل سے ہوگا، فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنما عاصم رضا نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ بازار میں گندم کی قیمت فی من 1100 روپے تجاوز کرنے پر آٹے کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔


مزید خبریں :