18 اگست ، 2012
ممبئی … بھارتی بیٹسمین وینکٹ لکشمن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف 23اگست سے ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کرنی ہے، لیکن اس سے قبل ہی ان کے مڈل آرڈر بیٹسمین وینکٹ لکشمن نے فوری طور پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان کردیا۔ 1996ء میں جنوبی افریقا کے خلاف ڈیبو کرنے والے وینکٹ لکشمن نے 134 ٹیسٹ میں بھارت کی نمائندگی کی، جس میں 17 سنچریوں کے ساتھ 8781 رنز اسکور کیے۔ رائٹ ہینڈر بیٹسمین نے 86 ون ڈے میچز میں 2338رنز کو اپنی ریکارڈ بک کی زینت بنایا، جس میں ان کی 6سنچریاں بھی شامل ہیں۔