18 اگست ، 2012
اسلام آباد … محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں اتوار سے مون سون کی مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے، بالائی علاقوں میں عید کے تینوں روز بارش جاری رہنے کی توقع ہے۔ مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ اتوار سے بالائی علاقوں میں داخل ہو کر بدھ کے روز تک جاری رہے گا۔ اس دوران اسلام آباد ، راول پنڈی، سرگودھا ، فیصل آباد ، لاہور ، گوجرانوالہ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ظاہر کی ہے۔ جبکہ کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب میں منگل اور بدھ کے روز چند علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔