پاکستان
18 اگست ، 2012

ڈی جی خان : موٹر سائیکل چھیننے پر مزاحمت ،فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

ڈی جی خان …ڈیرہ غازی خان میں ڈاکووٴں نے موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا، مقتول گیارہ بچوں کا باپ تھا۔ پولیس کے مطابق تونسہ روڈ پر موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر ڈاکووٴں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے غلام فرید نامی شخص کو قتل کر دیا اور موٹر سائیکل لے کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا، واضح رہے کہ رواں ماہ کے دوران ڈی جی خان میں موٹر سائیکل چھیننے کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :