پاکستان
Time 16 نومبر ، 2019

نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا تحریری حکم جاری

تحریری حکم نامے کا ایک عکس

لاہورہائیکورٹ نے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا تحریری حکم جاری کردیا۔

ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ 4 صفحات پر مشتمل ہے جسے جسٹس علی باقرنجفی اور جسٹس سرداراحمد نعیم پرمشتمل بینچ نے جاری کیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں نوازشریف اور شہباز شریف کے بیان حلفی کو بھی حصہ بنایا ہے ۔

فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جاتا ہے، نواز شریف کو عبوری طور پر 4 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جاتی ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں نواز شریف کو ایک بار کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے اور لکھا ہے کہ نواز شریف صحت یاب ہونے پر 4 ہفتوں کے بعد واپس پاکستان آئیں گے۔

فیصلے کے مطابق نوازشریف کےبیان حلفی پررجسٹرارلاہورہائیکورٹ کودستخط کرانےکےلیے بھیجا گیا جب کہ نوازشریف اور شہباز شریف کی وطن واپسی کی یقین دہانی پرمبنی اوریجنل بیان حلفی کوریکارڈکاحصہ بنادیاہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست پر مزید سماعت جنوری کے تیسرے ہفتے میں ہوگی۔

مزید خبریں :