پاکستان
18 اگست ، 2012

سندھ کی تمام جامعات سے ریٹائرڈ وائس چانسلر کو ہٹایا جائے، نواز ناریجو

حیدر آباد … سندھی یونیورسٹی کے رجسٹرار محمد نواز ناریجو نے کہا ہے کہ سندھ بھر کی جامعات میں 14 ریٹائرڈ وائس چانسلرز تعینات ہیں اگر سب کو ہٹایا جائے تو نذیر مغل بھی چلا جائے گا۔ حیدرآباد پریس کلب میں سندھ یونیورسٹی کے دیگر افسران اور اساتذہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ یونیورسٹی کا معاملہ اندرونی مسئلہ ہے جس پر باہر کی سیاسی و سماجی اور قوم پرست قوتیں مداخلت نہ کریں، اس سے ادارے کی کوئی بہتری نہیں ہوگی۔ محمد نواز ناریجو نے کہا کہ یونیورسٹی کے تمام ملازمین اور اساتذہ وائس چانسلر نذیر مغل کے ساتھ ہیں اگر یونیورسٹی میں ریفرنڈم کرایا جائے اور اکثریت ان کے خلاف ہو تو نذیر مغل اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔

مزید خبریں :