17 نومبر ، 2019
کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس نے میڈیکل اسٹور مالکان کو اغوا کرکے تاوان لینے اور بھتہ وصول کرنے والے سب انسپکٹر کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق سب انسپکٹر اسلم الفلاح تھانے میں تعینات تھا اور اسے پہلے ہی معطل کیا جاچکا ہے۔
سب انسپکٹر پر الزام ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں سمیت میڈیکل اسٹور والوں سے بھتہ لیتا تھا جب کہ وہ میڈیکل اسٹور مالکان کو اغوا کرکے تاوان لینے اور ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم ہر واردات میں کار پرجعلی نمبر پلیٹ استعمال کرتا تھا۔
ملزم اور اس کے گرفتار ساتھی کے خلاف تھانہ زمان ٹاؤن میں اغوا برائے تاوان اور بھتہ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔