19 اگست ، 2012
بیجنگ…چین کی حسینہ نے مس ورلڈ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔چین کے شہر اورڈوز میں ہونے والے مس ورلڈ مقابلے میں 116 حسیناوٴں نے شرکت کی۔حسین چہرے، دلکش مسکراہٹ کے ساتھ اسٹیج پر آئیں تو دیکھنے والوں نے حسن اور انداز کے بہترین امتزاج کو دل کھول کر داد دی۔اس برس مس ورلڈ مقابلے کا تاج چین کی حسینہ کے سررہا۔یو وین ڑیا کی جیت کا اعلان ہوتے ہی ہال تالیوں اور خیر مقدمی نعروں سے گونج اٹھا۔جیتنے والی چینی حسینہ کو وینزیولا کی سابقہ مس ورلڈ نے تاج پہنایا۔