Time 21 نومبر ، 2019
کھیل

سعید اجمل نے قومی ٹیم کے اسپن بولنگ کوچ کیلئے درخواست جمع کرادی

فائل فوٹو: سعید اجمل

لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل نے قومی ٹیم کے اسپن بولنگ کوچ کے لیے درخواست جمع کرادی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  نے اسپن بولنگ کوچ کےلیے اشتہار دے کر درخواستیں طلب کی تھیں جس کے بعد سعید اجمل نے قومی ٹیم کا اسپن بولنگ کوچ بننے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے اس عہدے کےلیے درخواست جمع کرادی ہے۔

سابق اسپنر سعید اجمل نے پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں درخواست جمع کروائی جس میں کہا گیا ہےکہ اسپن بولنگ کوچ کے عہدے کیلئے تمام شقوں پر پورا اترتا ہوں اور پاکستان ٹیم کے ساتھ کام کرکے نوجوان بولرز کی مدد کرنا خواہش ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ قومی ٹیم کے اسپن بولنگ کوچ کے عہدے کے لیے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کو مضبوط امیدوار قرار دیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :