Time 25 نومبر ، 2019
پاکستان

ہالینڈ کی ملکہ کی پاکستان آمد، وزارت خارجہ میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات

اسلام آباد میں ہالینڈ کی ملکہ میکسما نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، اس دوران پاکستان میں عوام کی اقتصادی بحالی اور سماجی معاشی ترقی کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ہالینڈکی ملکہ میکسما نے وزارت خارجہ آمد کے موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج دنیا بھر میں ‏پاکستان کی شناخت ایک پرامن ملک کے طور پر ہو رہی ہے۔

فوٹو:ٹوئٹر شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ برطانوی شاہی جوڑے کے دورے کے بعد ہالینڈکی ملکہ کی پاکستان آمد پاکستان کے مثبت تشخص کا اظہار ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں فریقین نے قابل تجدید توانائی، زراعت اور باغبانی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔

ملکہ میکسما جانب سے پاکستان کو دیرپا اقتصادی ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔

فوٹو:ٹوئٹر شاہ محمود قریشی

واضح رہے کہ ہالینڈ کی ملکہ  مکسیما 3روزہ دورے پر آج صبح پاکستان پہنچی ہیں،ان کا یہ دورہ اقوام متحدہ کی مالیاتی شمولیت برائے ترقی کی خصوصی نمائندہ کے طور پر ہے۔

دورے کے دوران ملکہ میکسما صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتوں کے علاوہ سرکاری اور نجی شعبوں کے شراکت داروں سے بھی بات چیت کریں گی۔

مزید خبریں :