Time 30 نومبر ، 2019
پاکستان

کراچی میں ڈینگی سے مزید 2 افراد جاں بحق، ہلاکتیں 42 ہوگئیں

رواں سال صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 ہزار304 تک جا پہنچی ہے،فوٹو:فائل

کراچی میں ڈینگی وائرس کے باعث 3 ماہ کے بچے اور خاتون جاں بحق ہوگئی جس کے بعد رواں سال صوبے بھر میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 42 ہوگئی۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈینگی مچھر کے وار جاری ہیں اور شہرقائد میں ڈینگی مچھر نے مزید 2 لوگوں کی زندگیاں ختم کردیں۔

ترجمان انسداد ڈینگی کنٹرول پروگرام کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد اور ملیر میں 48 سالہ خاتون اور 3 ماہ کا بچہ جان کی بازی ہار گئے۔

رواں سال کراچی سمیت صوبے بھر میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 42 ہوچکی ہے جب کہ صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

مزید خبریں :