20 اگست ، 2012
نئی دہلی/ڈھاکا… بھارت اور بنگلادیش میں بھی کروڑوں مسلمان آج عید الفطر منائیں گے ،بھارت اور بنگلادیش میں بھی ہفتے کو چاند نظر نہ آنے کے باعث آج میٹھی عید کی خوشیاں منائی جائیں گی، دونوں ملکوں کے کروڑوں مسلمان عید کا تہوار روایتی انداز میں مناتے ہیں،چاند رات پر بھارت کے مسلم اکثریتی شہروں اور بنگلا دیش کے مختلف شہروں میں خریداروں کا ہجوم نظر آیا۔ جبکہ صبح عید کی نماز کے لیے بڑے بڑے اجتماعات منعقد کیے جائیں۔ بھارت میں عید کے موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔