Time 04 دسمبر ، 2019
پاکستان

پنجاب پولیس میں خوشامدی کلچر ختم

 افسران کے لئے خوشامدی الفاظ یعنی حضور کا اقبال بلند ہو، عالی جاہ، عالی مرتبہ، عالی جناب اور حضور کہنے پر پابندی ہو گی—فوٹو فائل

پنجاب پولیس میں خوشامد کلچر کی شامت آگئی اور آئندہ کوئی ماتحت کسی افسر کی گاڑی کا دروازہ نہیں کھولے گا، کسی کو عالی جاہ کہا جائےگا نا عالی مرتبت پکارا جائے گا۔

 ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) راولپنڈی سہیل حبیب تاجک نے پولیس افسران کو جاری مراسلے میں خبردار کیا ہے کہ آئندہ کوئی جونیئر افسر کسی سینئر کی گاڑی کا دروازہ نہیں کھولے گا۔ 

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ افسران کے لیے خوشامدی الفاظ یعنی حضور کا اقبال بلند ہو، عالی جاہ، عالی مرتبہ، عالی جناب اور حضور کہنے پر پابندی ہو گی۔

مراسلے کے مطابق جونئیرز کے لیے پولیس دربار کا لفظ بھی استعمال نہیں ہو گا بلکہ اسے اب میٹنگ یا اجلاس کہا جائے گا۔

نئے اصول و ضوابط کے تحت پولیس افسران اور ملازمین کے ذاتی مسائل کی شنوائی ہر جمعرات کو ریجنل آفس میں ہوگی، جس کے لیے دو دن پہلے درخواست ریجنل آفس بھجوائی جائے گی۔

علاوہ ازیں جونیئر افسران اور شہداء کے بچوں کی شادی میں ایس پی یا ڈی ایس پی عہدے کا افسر لازمی شریک ہوگا۔

مزید خبریں :