کھیل
20 اگست ، 2012

چین کی لی نا نے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا

چین کی لی نا نے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا

سنسناٹی … چین کی لی نا نے جرمنی کی اینجلیک کربر کو اپ سیٹ شکست دے کر سنسناٹی ماسٹرز ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ سنسناٹی میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں دونوں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا۔ چین کی لی نا کو پہلے سیٹ میں ناکامی ہوئی لیکن مسلسل 2 سیٹس جیت کر انہوں نے اینجلیک کربر کو اپ سیٹ شکست سے دو چار کیا۔ ان کی جیت کا اسکور 1-6، 6-3 اور 6-1 ہے۔ یہ لی نا کے کیرئیر کا چھٹا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل ہے۔

مزید خبریں :