20 اگست ، 2012
کراکس … لاطینی امریکا کے ملک وینزویلا کی جیل میں زبرست ہنگامہ آرائی میں 20 افراد مارے گئے۔ وزیر جیل خانہ جات آرئس وریلا کے مطابق ہنگامہ اتوار کی رات ہوا، جس میں 20 افراد مارے گئے، مرنیوالوں میں قیدیوں کا ایک رشتے دار بھی شامل ہے۔وزیر جیل وینزویلا نے ہنگامے کی وجہ نہیں بتائی، تاہم بتایا ہے کہ صورتحال پر قابو پالیا گیا ہے۔