20 اگست ، 2012
نئی دہلی … بھارت میں راجیو گاندھی کی 68 ویں سالگرہ کے موقع پر تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی 68 ویں سالگرہ کے موقع پر وزیراعظم منموہن سنگھ، لوک سبھا کے اسپیکر، کانگریس کی صدر سونیا گاندھی، اپوزیشن رہنماء سشما سوراج اور لال کرشن ایڈوانی نے پارلیمنٹ میں لگی راجیو گاندھی کی تصویر پر پھول چڑھا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ دن کے آغاز پر نئی دہلی میں ملک کے محبوب لیڈر کی یاد میں دعائیہ بھجن بھی گائے گئے۔ چنئی کی وفاقی وزیر ماحولیات نے اس موقع پر راجیو گاندھی کی یاد میں ایک ایمبولینس سروس کا بھی آغاز کیا۔ راجیو گاندھی بھارت کے سب سے کم عمر وزیراعظم تھے جن کو 21 مئی 1991ء میں تامل علیحدگی پسندوں نے قتل کر دیا تھا۔