دنیا
20 اگست ، 2012

میانمار میں پریس پر عائد سنسر شپ ختم کردی گئی

میانمار میں پریس پر عائد سنسر شپ ختم کردی گئی

نوم پنھ … میانمار میں پریس پر عائد سنسر شپ ختم کردی گئی،اب سیاسی اور مذہبی خبروں کی اشاعت سے پہلے ان کی سرکاری جانچ پڑتال نہیں کی جائے گی۔ میانمار میں فوجی حکومت کی 50 سالہ جابرانہ پالیسیوں سے آزادی کے بعد سے اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ کھیل، تفریح، صحت، سائنس اور ٹیکنالوجی کی خبروں پر عائد سنسر شپ اٹھانے کے بعد آج سے سیاسی اور مذہبی نوعیت کی خبروں پر سے بھی سنسر شپ ختم کردی ہے۔ میانمار کے صدر تھین سین نے حکومت سنبھالنے کے بعد سے کئی سیاسی اور اقتصادی اصلاحات کی ہیں جن کے نتیجے میں مغربی ممالک کی جانب سے میانمار پر عائد پابندیاں کم ہو گئی ہیں۔ 1962ء سے 2011ء تک میانمارمیں فوجی حکومتیں قائم رہی تھیں۔

مزید خبریں :