کھیل
20 اگست ، 2012

سری لنکا لیگ میں مصروف پاکستانی کرکٹرز25اگست کو دبئی پہنچیں گے

سری لنکا لیگ میں مصروف پاکستانی کرکٹرز25اگست کو دبئی پہنچیں گے

لاہور…سری لنکا کرکٹ لیگ میں شرکت کرنے والے پاکستانی کرکٹرز آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کیلئے 25 اگست کو دبئی پہنچیں گے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز شارجہ میں 28 اگست کو ہونے والے پہلے ون ڈے میچ سے ہوگا۔ دوسرا ون ڈے 31 اگست کو ابوظہبی میں اور تیسرا میچ 3 ستمبر کو شارجہ میں ہوگا۔ ٹی ٹوئنٹی میچز 5، 7 اور 10 ستمبر کو دبئی میں کھیلے جائیں گے۔ سری لنکا پریمئیر لیگ میں شریک پاکستانی کرکٹرز اور پاکستان سے جانے والے منتخب کھلاڑی 25 اگست کو امارات میں اکھٹے ہونگے۔26 اگست کو پاکستان ٹیم کا ٹریننگ سیشن آئی سی سی انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا۔

مزید خبریں :