انٹرٹینمنٹ
20 اگست ، 2012

عید الفطر پرریلیز فلمیں توجہ حاصل کرنے میں کامیاب

عید الفطر پرریلیز فلمیں توجہ حاصل کرنے میں کامیاب

لاہور… لاہورمیں عید الفطر پر پیش کی جانے والی بالی وڈ اورہالی وڈ کی ایک ایک جبکہ لالی وڈ کی تین فلمیں شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب دکھائی دے رہی ہیں۔عید الفطر کے پہلے روزاداکار شان کی تینوں پنجابی فلموں پر رش دیکھنے میں آیا۔ان فلموں میں سید نور کی شریکاکے علاوہ گجر دا کھڑاک اور دل دیا لگیاں شامل ہیں۔اداکارہ صائمہ نے دو فلموں میں شان کے مقابل مرکزی کردار نبھایا ہے جبکہ ایک میں نرگس جلوہ گر ہیں۔آخری لمحات میں سنسر سر ٹیفکیٹ حاصل کرنے والی پوجا بھٹ کی فلم''جسم ٹو ''نے پہلے روز خلاف توقع زیادہ رش لیا۔جیو فلمز کے بینر تلے ریلیز ہونے والی فلم ٹوٹل ریکال بھی شائقین کی بھرپور توجہ کا مرکز بنی رہی۔

مزید خبریں :