21 اگست ، 2012
کینبرا … انڈر 19 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے فائنل میں جگہ بنالی۔ ٹاوٴنزویل میں کھیلے گئے انڈر 19 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل کا ٹاس آسٹریلوی ٹیم نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دی۔ جنوبی افریقی ٹیم کا آغاز زیادہ اچھا نہیں تھا جس کی پہلی 2 وکٹیں محض 4 کے اسکور پر گریں۔ اوپنر بوویز کے 46 اور مڈل آرڈر بیٹسمین کوئٹزے کے 50 رنز کی بدولت جنوبی افریقی ٹیم مقرہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنانے میں کامیاب ہوگئی۔ جواب میں دفائی چیمپئن آسٹریلیا نے مقررہ ہدف 48.3 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اوپنربین کروفٹ 66 جبکہ مڈل آرڈر بیٹسمین پیٹرسن 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔