کھیل
21 اگست ، 2012

لندن: چیمپئنز ٹرافی 2013ء کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا

لندن: چیمپئنز ٹرافی 2013ء کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا

لندن … آئندہ سال انگلینڈ میں ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک ہی پول میں ہیں اور دونوں 15 جون کو آمنے سامنے ہوں گے۔ 2013ء میں انگلینڈ میں ہونیوالا ایونٹ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آخری ایڈیشن ہوگا، جس میں دنیائے کرکٹ کی 8 بہترین ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔ پاکستانی ٹیم کو پول بی میں شامل کیا گیا ہے جہاں اس کا مقابلہ روایتی حریف بھارت، جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز سے ہوگا۔ پول اے میں آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ایونٹ کا افتتاحی میچ 6 جون کو بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کارڈف میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل 23 جون کو ہوگا۔ پاکستانی ٹیم 7 جون کو ویسٹ انڈیز، 10 جون کو جنوبی افریقا اور 15 جون کو بھارت سے مقابلہ کرے گی۔

مزید خبریں :