کھیل
21 اگست ، 2012

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے انگلش ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

لندن … انگلش اور ویلز کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے انگلش ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ ٹی 20 اسکواڈ میں شا مل 15 کھلاڑیوں میں 8 ایسے ہیں جو 2010ء میں ہونے والے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کا بھی حصہ تھے، اسٹورٹ براڈ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں جونی بیرسٹو، روی بوپارا، ٹم بریسنن، ڈینی برگز، جوز بٹلر، جیڈ ڈرن بیک، اسٹیون فن، ایلکس ہیلز، کریگ کیزویٹر، مائیکل لمب، اوئین مورگن، سمیت پاٹیل، گریم سوان اور لیوک رائٹ شامل ہیں۔ انگلش اسٹار کیون پیٹرسن کی مستقبل میں اسکواڈ میں شمولیت کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

مزید خبریں :