07 فروری ، 2012
سان فرانسسکو…مشروب کو ٹھنڈا کرنے کے لیے عام طور پر سو طرح کے جتن کرنے پڑتے ہیں ،کبھی آئس کیوبز تو کبھی ڈیپ فریزر کا سہارا لیا جاتا ہے لیکن اس مسئلے کا حل بھی پیش کردیا گیا ہے۔امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ایک مشروب ساز کمپنی دنیا کی پہلی ایسی انرجی ڈرنگ متعارف کروانے جارہی ہے جو صرف ایک بٹن دباتے ہی خود بخود ٹھنڈی ہوجائیگی۔West Coast Chillنامی اس مشروب کو کہیں اور کسی بھی وقت ٹھنڈا کیا اور پیا جاسکتا ہے کیونکہ اسکے کین پر موجود بٹن دبانے سے اس کا درجہِ حرارت30ڈگری تک گرجائیگا۔اپنی نوعیت کی انوکھی اور جدت سے بھرپور یہ انرجی ڈرنک رواں سال مارچ کے اختتام تک مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کردی جائیگی۔