20 دسمبر ، 2019
صدرِ مملکت عارف علوی نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کی منظوری دیدی۔
8 رکنی مشترکہ مفادات کونسل کے چیئرمین وزیراعظم عمران خان ہوں گے جب کہ چاروں صوبائی وزرائےاعلیٰ کونسل کے ارکان ہوں گے۔
مشترکہ مفادات کونسل سے مشیر صنعت و تجارت عبدالرزاق داؤدکو فارغ کر دیا گیا ہے اور وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن عمر ایوب خان کو کونسل کا رکن بنایا گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر کو دوبارہ بطور وزیر منصوبہ بندی مشترکہ مفادات کونسل میں شامل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔