عدلیہ کی بالادستی کے بیان کے بعد ضلع خیبر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر معطل؟

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فہد اکرام قاضی کو معطل کردیا گیا۔

فہد اکرام قاضی کہتے ہیں کہ انہیں عدلیہ کی بالادستی کے حوالے سے بیان دینے کے بعدعہدے سے ہٹایا گیا، سول سرونٹس عدلیہ اور قانون کے ساتھ کھڑے ہیں۔

محکمہ اسٹیبلشمنٹ خیبرپختونخوا نے فہد اکرام قاضی کی معطلی کا اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے۔

فہد اکرام قاضی صوبائی کیڈر کے گریڈ 18 کے آفیسر ہیں، اعلامیہ کے مطابق فہد اکرام قاضی کو ڈسپلن رولز کے تحت معطل کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کا عکس — فوٹو: سوشل میڈیا

دوسری جانب جیو نیوز سے بات چیت میں معطل آفیسر فہد اکرام قاضی نے بتایا کہ عدلیہ کی بالادستی کے بیان کے بعد مجھے عہدے سے ہٹایا گیا، سول سرونٹس عدلیہ اور قانون کے ساتھ کھڑے ہیں، حالات جیسے بھی ہوں۔

فہد اکرام قاضی نے کہا کہ ہماری خاموشی مجرمانہ ہوگی ہم کو قومی یکجتی کے لیے کھڑا ہونا ہوگا، معطل آفیسر صوبائی کیڈر ملازمین کی نمائندہ ایسوسی ایشن کے کوآرڈینیٹر بھی ہیں۔

مزید خبریں :