پاکستان
22 اگست ، 2012

واٹر بورڈ کی گھارو میں پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی،فراہمی متاثر

واٹر بورڈ کی گھارو میں پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی،فراہمی متاثر

کراچی…واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی گھارو میں پانی کی مین پائپ لائن پھٹ گئی جس سے کچھ علاقوں میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔چیف انجینئر افتخار احمد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بجلی بند ہونے سے پمپنگ لائن پھٹی جبکہپائپ لائن پھٹنے سے اولڈ پمپنگ اسٹیشن بندہوا ہے۔ شہر کوگھارو نیوپمپ ہاؤس سے پانی کی فراہمی جاری ہے۔پائپ لائن پھٹنے سے کراچی کے جو علاقے متاثر ہو سکتے ہیں ان میں لانڈھی ،کورنگی، شاہ فیصل کالونی ،شارع فیصل ،سوسائٹی ودیگرشامل ہیں ۔

مزید خبریں :