07 فروری ، 2012
ممبئی…آئی پی ایل کے سابق چیئر مین للیت مودی نے اعتراف کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل کے فرنچائز مالکان سے کہا تھا کہ پاکستانی کرکٹرز کو نہ خریدیں جس کے بعد سب نے دیکھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں پر بولی نہیں لگائی گئی۔للیت مودی نے کہا کہ ان کی اپنی خواہش تھی کہ پاکستانی کھلاڑیوں کوآئی پی ایل سے باہر نہ کیا جائے بلکہ ان کولازمی طور پر کھلایا جائے لیکن بھارتی بورڈ کی واضح ہدایات کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کو نہیں لیا گیا۔انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ آئی پی ایل2009کی نیلامی میں بی سی سی آئی نے بڑی دھاندلی کی۔واضح رہے کہ للت مودی کو2سال پہلے کرپشن الزامات پرآئی پی ایل سے برطرف کردیاگیاتھا۔