Time 06 جنوری ، 2020
کھیل

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل 2023 سے 2031 تک کے آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کی منصوبہ بندی شروع کررہی ہے اور اسی سلسلے میں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو رکن ممالک کے بورڈ حکام سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کررہے ہیں— فوٹو: فائل

‏انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو مانو سواہنے رواں ماہ کے تیسرے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے اور آئی سی سی ایونٹس کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حکام سے ملاقات کریں گے۔

‏انٹرنیشنل کرکٹ کونسل 2023 سے 2031 تک کے آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کی منصوبہ بندی شروع کررہی ہے اور اسی سلسلے میں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو رکن ممالک کے بورڈ حکام سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کررہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو مانو سواہنے پاکستان کا بھی دورہ کریں گے، ان کے دورے کو رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں شیڈول کیا جارہا ہے۔

وہ دورے کے دوران لاہور اور اسلام آباد جائیں گے اور پی سی بی حکام سے آئندہ کے آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

ان ایونٹس میں ورلڈکپ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، ویمن ایونٹس، انڈر-19 ورلڈ کپ اور کوالیفائنگ راؤنڈز شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کی پیشکش پر بات کرے گا۔ مانو سواہنے پاکستان سے قبل بنگلادیش کا بھی دورہ کریں گے۔

مزید خبریں :