Time 07 جنوری ، 2020
پاکستان

مالک کے بیٹے کو تاوان کیلئے اغوا کرنیوالا ملازم پولیس مقابلے میں ہلاک

کوئٹہ میں ملازم نے مالک کے بیٹے کو  تاوان کی وصولی کے لیے اغواء کر لیا۔

جیونیوز کے مطابق کو ئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کے رہائشی عبدالصمد کے بیٹے 11 سالہ ولید احمد کو 2 جنوری کی مسلح افراد نے اس وقت اغواء کیا جب وہ اپنے گھر کے قریب دکان سے خر یداری کے لیے آیا تھا۔

پولیس کے مطابق مغوی کو اغواء کاروں نے کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس میں ایک مکان میں قید کر رکھا تھا اور رہائی کے بدلے لڑکے کے اہل خانہ سے ایک کروڑ روپیہ تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر کارروائی کی اور 2 مغویوں کو ہلاک کردیا۔

مزید خبریں :