23 اگست ، 2012
ٹاؤنزول، آسٹریلیا…انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ فائنل26 اگست کو دفاعی چمپئن آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے، چوپڑا نے 52 اور اپارا جیتھ نے 44 رنز کی اننگز کھیلی۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے بین ہورنے نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں 210 رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹوں پر 200 رنز بناسکی۔ فلیچر نے 53 رنز بنائے۔ فائنل میں آسٹریلیا اور بھارت مدمقابل ہوں گے۔