پاکستان
Time 13 جنوری ، 2020

کے پی میں 6 نئے پولیو کیسز کی تصدیق، تعداد 97 ہوگئی

پولیو کیسز صوبے کے مختلف اضلاع پشاور، مہمند، باجوڑ، خیبر، تورغر اور لکی مروت میں سامنے آئے: محکمہ صحت خیبرپختونخوا

صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں پولیو کے 6 نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی۔

 محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق پولیو کیسز صوبے کے مختلف اضلاع پشاور، مہمند، باجوڑ، خیبر، تورغر اور لکی مروت میں سامنے آئے ہیں جن میں 4 بچیاں اور 2 بچے شامل ہے۔

محکمہ صحت حکام کے مطابق 2019 میں صوبے بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 97 ہوگئی ہے جبکہ سب سے زیادہ کیسز ضلع لکی مروت سے سامنے آئے ہیں جن کی تعداد 32 ہے۔

خیال رہے کہ پولیو کیسز کی یہ تعداد دسمبر 2019 تک  لیے جانے والے نمونوں کی بنیاد پر گزشتہ سال میں شمار کی جارہی ہے۔ 

اس حساب سے 2019 میں ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 141 ہوگئی ہے جو حالیہ چند برسوں میں اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔ 

 دوسری جانب محکمہ صحت نے صوبے کے 8 اضلاع میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم بھی شروع کردی ہے جس میں 21 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کو ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :