14 جنوری ، 2020
پاکستان کے ٹیسٹ کپتان اظہر علی اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کے بھی فٹنس ٹیسٹ مکمل ہو گئے ہیں جب کہ اسد شفیق کا فٹنس ٹیسٹ دیگر کرکٹرز کے ہمراہ 20 اور 21 جنوری کو ہو گا۔
تینوں کرکٹرز وائرل انفیکشن کی وجہ سے فٹنس ٹیسٹ نہیں دے سکے تھے۔
گزشتہ ہفتے دس سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ ہوئے مگر اکثریت فٹنس ٹیسٹ کے معیار تک نہ پہنچ سکی تھی۔
فٹنس ٹیسٹ کا معیار بڑھانے کی وجہ سے کھلاڑی خاصے پریشان ہیں اور ان کے مطلوبہ معیار تک نہ پہنچنے کی وجہ بھی یہی بتائی گئی ہے۔
حسن علی کی پسلیوں کی انجری کا جائزہ لینے کے لیے ایک دو روز میں اسکین ہو گا جب کہ کمر کے کھنچاؤ کا شکار فخر زمان کا بھی فٹنس ٹیسٹ نہیں ہو سکا تھا۔
امکان ہے کہ کلئیرنس ملنے کے بعد ان کا بھی فٹنس ٹیسٹ 20 اور 21 جنوری کو محمد عامر ، شاداب خان اور وہاب ریاض کے ساتھ ہو گا۔